top of page
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه
أما بعـد

استخارہ کی حقیقت
دیگرعبادات کی طرح  استخارہ کی نمازاور دعا بھی خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم فرمائی  اور اس کی ترغیب دی۔
جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے:  "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں استخارہ کرنے کا طریقہ ایسےسکھاتے تھے ، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں قرآن کی سورتوں کی تعلیم دی"۔          (بخاری)

استخارہ کیا ہے؟
استخارہ کا مطلب ہے اللہ سے خیر اور بھلائی حاصل کرنا۔  جب کوئی بندہ کسی اہم کام کا ارادہ کرے اورا س معاملے کا اچھا یا برا ہونا معلوم نہ ہو یا فیصلہ کرنے میں تردد ہو تو بندہ کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے اس معاملہ میں خیر طلب کر لے، یعنی استخارہ کر لے. جب بندہ استخارہ کرتا ہے  تو  گویا وہ اللہ رب العزت سے درخواست کرتا ہے کہ اے اللہ اس کام میں میری رہنمائی فرما .

     کون استخارہ  کرسکتا ہے ؟

کوئی بھی مسلمان مرد یا عورت کسی اہم معاملے میں استخارہ کرسکتا ہے۔
احادیث کی رو سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جس شخص کی حاجت ہو وہ خود ہی استخارہ کرے یعنی ۔یہ ایک ایسی عبادت ، دعا یا عمل ہے جو ترجیحا ذاتی طور پر کرنی چاہئے

 


اگر کسی وجہ سے ، کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان کے کے لئے استخارہ کرنا ہو ، تو استخارہ کرنے والا کوئی نیک شخص ہونا چاہئے ، یا کم از کم کوئی ایسا شخص جو باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہو۔ ایک گھریا خاندان کے افراد ایک دوسرے کے لئے بھی استخارہ کرسکتے ہیں۔

استخارہ کا طریقہ

استخارہ کے لیے بہتر  وقت یہ ہے کہ رات کو یکسوئی کے ماحول میں سونے سے پہلےاستخارہ کرے

 

سب سے پہلے وضو کریں جیسا کہ سب نمازوں کے لئے کرتے ہیں.

 

دو رکعت نماز استخارہ  ادا کریں.  پہلی رکعت میں سورہ  فاتحہ کے بعد  سورہ الکافرون (109) اور دوسری رکعت میں  سورہ  فاتحہ کے بعد سورہ  اخلاص (112) تلاوت کریں۔ اگر آپ کو  سورہ  الکافرون یاد نہ ہو تو دونوں رکعتوں میں سورہ اخلاص (112)  پڑھیں۔

 

 سلام پھیرنےکے بعد اسی  انداز میں بیٹھے بیٹھے دعا کے لئے  ہاتھ اٹھائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سکھائی ہوئی مندرجہ ذیل  دعا (عربی میں) پڑھیں۔ 
 

dua e istikhara.jpg

دعا میں جب "ھذا الامر"  کے الفاظ پر پہنچے تو اپنی حاجت اللہ کے حضور پیش کرے یعنی اپنی حاجت کا اچھی طرح تصور کرے ۔
 

اگر ایک دفعہ دعا سے اطمینان  نہ ہو تو ایک سے زائد بار یہی دعا دہرا یں۔ کیونکہ خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں دعاوں کو تین تین بار دہرانےکی ترغیب بھی دی ہے۔


اپنی  دعا کا اختتام نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام سے کریں۔ 
 

نماز استخارہ  اور دعا کے بعد با وضو سوئیں۔ یاد رہے کہ سونے  کا مسنون طریقه  یه هے  کہ  بندہ دائیں پہلوپرقبلہ رخ سوئے۔

sunnah way to sleep w.jpg
sunnah way to sleep.jpg


،استخارہ کا صحیح طریقہ یہی ہے جو ہم نے اوپربیان کیا ہے۔، اس کے علاوہ کوئی بھی  طریقہ جو کسی  نے رائج کر رکھا ہے اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے.

 
کتنے دن استخارہ کرے؟
سات دن تک استخارہ کرنا بہتر ہے لیکن اگر آپ کو سات دن سےپہلے ہی جواب مل جاے تو مزید نہ کریں۔ 


استخارہ کا جواب
استخارہ کا جواب کبھی خواب میں ملتاہےتو کبھی ایک پختہ خیال یا احساس کی شکل میں. اگرسات دن تک خواب  میں کوئی واضح اشارہ  نہ ہو تو پھرجو احساس مضبوط تر ہو یعنی جس طرف دل کا میلان ہو اس کام کو اختیار کرے۔
اس کے علاوہ بعض اوقات اللہ  تعالٰی استخارہ کرنے والے کے لئے معاملات کو اس طرح سے آسان فرماتا ہے اورواقعات کا ایساانکشاف کرتا ہے جو  وہی فیصلہ کرنے کا باعث بنتے ہیں جس میں خیروبرکت ہوتی ہے.


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث مبارکہ کو بھی ضرور یاد رکھیں

Untitled a.jpg

استخارہ کی نمازاور دعا 

bottom of page